ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ منصوبہ، 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل

نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ منصوبہ، 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِ نایاب: سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے نیلا گنبد ری ماڈلنگ اور انڈر گراؤنڈ پارکنگ سائٹ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام کے مطابق گرے اسٹرکچر کا 80 فیصد جبکہ مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، اور پائلوں کا مرحلہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ سائٹ پر حفاظتی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور عملے کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نیلا گنبد کے علاقے کا دیرینہ پارکنگ مسئلہ حل ہو جائے گا جبکہ تاریخی ورثے کو اصل حالت میں بحال کیا جا رہا ہے۔