ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سہیل آفریدی کو ہٹانے کی کوششیں؟ رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

سہیل آفریدی کو ہٹانے کی کوششیں؟ رانا ثناء اللہ کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جیسے ہی کوئی ہماری بات سننا شروع کرتا ہے، کچھ عناصر اسے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے علی امین گنڈاپور کے ساتھ بھی ایسا ہوا اور اب سہیل آفریدی کے حوالے سے بھی اسی طرح کی صورتحال سامنے آ رہی ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا، جبکہ مسلم ممالک کی بہتری کیلئے سیاسی و عسکری قیادت متحرک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی کوشش ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی رہے تاکہ عالمی تجارت متاثر نہ ہو۔ اس حوالے سے وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور عسکری قیادت مسلسل رابطوں میں ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان جنگ کے بجائے امن کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ خطے میں استحکام آئے تاکہ سب ممالک کو فائدہ ہو۔

توانائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت محدود ہے، جس کے باعث پیک آورز میں طلب بڑھنے پر لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سولر توانائی کو بتدریج سسٹم میں شامل کرنا چاہتی ہے، جبکہ عوام کو ذاتی استعمال کیلئے سولر لگانے کی مکمل اجازت ہے۔