ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بے قابو، سرکاری نرخنامہ نظر انداز

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بے قابو، سرکاری نرخنامہ نظر انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف: شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، جبکہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی نہ بنایا جا سکا۔

مارکیٹ میں اشیائے خورونوش سرکاری قیمتوں سے کہیں زیادہ مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔ آلو 20 روپے کے بجائے 40 روپے، پیاز 55 کے بجائے 80 روپے فی کلو دستیاب ہے، جبکہ ٹماٹر سرکاری قیمت 40 روپے کے برعکس 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح کریلے 70 کے بجائے 130 روپے، مٹر 160 کے بجائے 220 روپے، شملہ مرچ 60 کے بجائے 150 روپے اور سبز مرچ 90 کے بجائے 120 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

بند گوبھی 45 روپے کے بجائے 80 روپے جبکہ پھول گوبھی 150 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ پھلوں کی قیمتیں بھی سرکاری نرخنامے سے اوسطاً 50 روپے زائد وصول کی جا رہی ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے، جبکہ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں ہی سرکاری نرخوں پر اشیاء دستیاب نہیں، جس کے باعث مہنگے داموں فروخت کرنا مجبوری ہے۔