سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر چیف ٹریفک آفیسر سید ذیشان حیدر کا مختلف مارکیٹوں اور ریڈ زون کا دورہ کیا، ایس ایس پی سیکیورٹی سرفراز احمد ورک بھی سی ٹی او کے ہمراہ موجود تھے۔
دورے کے دوران ٹریفک انتظامات اورمتبادل راستوں کا جائزہ لیا گیا، شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد یوٹرنز کو کھولنا شروع کردیے گئے۔
سی ٹی او ذیشان حیدرنے مارکیٹوں میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا، ساتھ ہی ٹریفک میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس کے علاوہ رات کے وقت اضافی نفری لگا کے ہلڑ بازی کرنے والے نوجوانوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا۔
سی ٹی او ذیشان حیدر نے کہا کہ شہری گاڑیاں صرف مختص پارکنگ میں کھڑی کریں۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران کو خصوصی بریفنگ دی، کہا کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے ۔