ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انیل کپور کی والدہ نرملا کپور انتقال کر گئیں

انیل کپور کی والدہ نرملا کپور انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ اداکار انیل کپور اور فلم ساز بونی کپور کی والدہ نرملا کپور 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

کپور خاندان کی ستون سمجھی جانے والی نرملا کچھ دنوں سے ممبئی کے کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں، جہاں آج ان کے انتقال کرجانے کی تصدیق کردی گئی، تاہم خاندان کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ نرملا کپور کے شوہر سورندر کپور فلم پروڈیوسر تھے جنھیں راج کپور فلم انڈسٹری میں لے کر آئے تھے۔ 2011 میں سورندر کپور کے انتقال کے بعد نرملا کپور نے خاندان کو جوڑے رکھا اور فلم انڈسٹری کو بونی کپور جیسا فلم ساز، انیل کپور اور سنجے کپور جیسے اداکار دیئے۔

سورندر کپور نے اپنی اولادوں کی اولاد یعنی سونم کپور، جھانوی کپور، ارجن کپور اور خوشی کپورکو فلم انڈسٹری کے لیے تیار کیا۔ 

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر 2024 میں نرملا کپور کی 90 ویں سالگرہ اہل خانہ نے دھوم دھام سے منائی تھی۔