ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر

واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لیے بہت جلد ڈیسک ٹاپ ورژن میں بڑ ی تبدیلی لارہا ہے۔ 

واٹس ایپ کا ویب ورژن استعمال کرنے والوں کو کالز سننے کیلئے بار بار موبائل اٹھانا پڑتا ہے، کیوںکہ تاحال ویب ورژن میں وائس کال یا ویڈیو کال کا کوئی فیچر موجود نہیں تاہم واٹس ایپ اب  جلد اس مشکل کو بھی ختم کرنے جارہا ہے۔ واٹس ایپ  اپنے ویب کلائنٹ کیلئے وائس اور ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ 

 ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا  نیا فیچر  ویب ورژن میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی آسانی کیلئے متعارف کروایا جارہا ہےجو کہ ویب کے حالیہ ورژن میں متعارف کروایاجاسکتاہے، نیا فیچر  فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے لیکن جلد ہی اسے صارفین کیلئے متعارف کروایا جائے گا جس کیلئے کسی حتمی تاریخ کا اعلان سامنے  نہیں آیا ہے۔

  واٹس ایپ کی یہ نئی اپ ڈیٹ صارفین کو Chrome، Safari ،  Edge جیسے براؤزرز سے براہ راست انفرادی اور گروپ کالز کرنے کی اجازت دے گی جس کے بعد  ونڈوز یا میک او ایس صارفین کو واٹس ایپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

 یاد رہے کہ واٹس ایپ نے  2021 میں اپنے  ڈیسک ٹاپ کالنگ فیچر کو شروع کیا تھا  لیکن صارفین اس فیچر کو مخصوس ویب براؤزرز پر ہی استعمال کر سکتے تھے۔