سٹی 42: ڈی سی لاہور کی قیادت میں شہر بھر سے تجاوزات کیخلاف کارروائیاں ہوئیں ،2100سے زائد عارضی و مستقل تجاوزات ختم کی گئیں ، 168 املاک سیل کی گیں
لاہور کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے 31 ٹرک تجاوزات کا سامان ضبط کیا گیا ،سینکڑوں غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ ہوگیا ، شہریوں کو کشادہ سڑکوں تک رسائی حاصل ہوگی، لاہور کے 12 سے زائد علاقوں سے تجاوزات کا صفایا کیا گیا ۔
ڈی سی سید موسیٰ رضا کی نگرانی میں انسداد تجاوزات مہم کامیابی سے جاری ہے ۔چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاتھیا کی سربراہی میں آپریشن ہوا،شملہ پہاڑی، گڑھی شاہو اور ایمپریس روڈ سے تجاوزات ختم کی گئیں ،راوی روڈ، ملتان روڈ اور گجو متہ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ،ٹھوکر نیاز بیگ، رائیونڈ روڈ سے غیر قانونی قبضے ہٹائے گئے ،غالب مارکیٹ، فیصل ٹاؤن اور اسلام پورہ میں تجاوزات کیخلاف کارروائی ہوئی ،18مستقل اور 2100 عارضی تجاوزات ختم کیے گئے
6000سے زائد بینرز، پوسٹرز اور اشتہارات ہٹائے گئے،سنگین خلاف ورزیوں پر 4 ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ متعددوارننگز اورنوٹسزجاری کیے گئے
چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا کہنا تھا کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن سے شہر کی خوبصورتی بحال ہوگی، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور تجاوزات سے پاک شہر بنانے میں مصروفہے ،ڈی سی لاہور براہ راست انسداد تجاوزات مہم کی نگرانی کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر لاہور کا بھی کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے سے شہر میں خوبصورتی بڑھے گی۔



ایل ڈی اے کا سبزہ زار اور علامہ اقبال ٹاؤن میں آپریشن، تھرے ،ریمپس مسمار
ایل ڈی اے نے علامہ اقبال ٹاؤن کے نیلم بلاک میں آپریشن کیا،آپریشن میں بلاک سے شیڈز، تھڑے، ریمپس اور دیگر تجاوزات مسمار کردیے ،ایل ڈی اے ٹیموں کا سبزہ زار سکیم کے این اور ایم بلاک میں بھی آپریشن کیا ، ایل ڈی اے نے علامہ اقبال ٹاؤن کے 12 ،سبزہ زار کے 15 بلاکوں میں آپریشن کیا،ایل ڈی اے ٹیمیں مین شاہراہوں کیساتھ ساتھ گلیوں میں بھی تجاوزات مسمار کر رہی ہیں،ڈی جی کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے سکیموں میں گرین بیلٹ و پارکنگ روڈ لیول پرکرنیکی اجازت ہے، شہری پارکنگ شیڈ، تھڑے، پختہ سٹرکچر ہرگز نہ بنائیں،ایل ڈی اے کی دیگر سکیموں میں آپریشن جلد شروع کیا جائے گا،


