سٹی 42 : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
ایک تولہ سونا 1300 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ، جبکہ 10 گرام سونا 1114 روپے کمی سے2 لاکھ 95 ہزار 353 روپے کا ہوگیا ۔ اسکے علاوہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3427 روپے پر ہی برقرار رہی ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کمی سے 3263 ڈالر فی اونس پر آگیا ۔