ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹر بینک میں مہنگا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 280.97 روپے سے بڑھ کر 281.06 روپے پر بند ہوا ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ۔  

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر1 پیسے کمی 282.89 روپے پر پہنچ گیا . اوپن مارکیٹ میں یورو 1.27 روپے سستاہوکر 321.36 روپے، برطانوی پاؤنڈ 2.17 روپے سستاہوکر 377.75 روپے، جبکہ سعودی ریال 1 پیسے اضافے سے 75.70 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 77.09 روپے پر برقرار رہا ۔