ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کی فی کلو قیمت میں مزید اضافہ

چینی کی فی کلو قیمت میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر، چینی کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 50 کلوگرام چینی کی بوری کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ایک بوری کی نئی قیمت 8,225 روپے ہو گئی ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 164 روپے 50 پیسے فی کلوگرام تک پہنچ چکی ہے جبکہ پرچون مارکیٹ میں چینی 175 سے 180 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ طلب اور رسد کے فرق، حکومتی نگرانی کی کمی اور ذخیرہ اندوزوں کی سرگرمیوں کے باعث چینی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔