ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکٹرک بسوں کی درآمد کے ٹینڈر منسوخی کی وجہ سامنے آگئی

الیکٹرک بسوں کی درآمد کے ٹینڈر منسوخی کی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب میں الیکٹرک بسوں کی درآمد کے لیے جاری کیا گیا انٹرنیشنل ٹینڈر منسوخ کر دیا گیا ہے.

 ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ اب الیکٹرک بسوں کی خریداری ٹینڈر کے بجائے "ڈائریکٹ کنٹریکٹنگ" کے تحت کی جائے گی اور بسوں کی تیاری عالمی کمپنیوں کے بجائے مقامی سطح پر عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان اس حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں اور فیصل آباد میں الیکٹرک بسوں کی تیاری کا پلانٹ لگایا جا رہا ہے۔ منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر کچھ پارٹس درآمد کیے جائیں گے تاہم مستقبل میں مکمل بسیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی۔

پلانٹ کی تنصیب سے نہ صرف زرمبادلہ کی بچت ہو گی بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ مزید یہ کہ بین الاقوامی سطح کی ایک نامور کمپنی سے تکنیکی معاونت حاصل کی جائے گی تاکہ بسوں کی تیاری میں معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

 حکومت کی جانب سے رواں سال ستمبر تک الیکٹرک بسوں کے حصول کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کے لیے یوٹونگ کمپنی کی 27 الیکٹرک بسیں درآمد کی جا چکی ہیں جنہیں شہر میں کامیابی سے چلایا جا رہا ہے۔