کلیم اختر: پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کا ضلعی و مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی سے قبل مستحقین میں رقوم کی تقسیم کیلئے کمیٹیاں جلد فعال کی جائیں گی،زکوۃ کمیٹیوں کی تشکیل نو کا کام جلد مکمل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا،صوبائی سطح پرتعلیمی وظائف ،ہیلتھ کیئر کیلئے بھی زکوة کی رقوم تقسیم کی جائے گی،زکوة پیڈ سٹاف کو درپیش مسائل، ملازمت کی نوعیت ذیلی کمیٹی کے سپرد کردیا،تنخواہوں اور دیگر مراعات بارے مسائل کا حل بھی ذیلی کمیٹی کے سپرد کردیا۔
ذیلی کمیٹی تمام تر مسائل پر مکمل چانچ پڑتال کر کے سفارشات مرتب کرے گی،مستحق طلبہ و طالبات کی سہولیات کیلئے ای بائیکس بھی فراہم کی جائیں گی،کونسل کی جانب سے شادی گرانٹ کی رقم 1لاکھ سے کم کر 50 ہزار کر دی گئی،مستحق افراد میں زکوة کی رقوم جاز کیش ،جاز والٹ کی مدد سے تقسیم کی جائیں گی۔
چیئرمین زکوۃ و عشر کونسل کازکوة کی رقوم کی تقسیم کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
زکوة رقوم میں خیانت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا عندیہ دے دیا۔