دلشاد راؤ : وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس,اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا.
تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر ،چیف سیکرٹری کو منصوبے کی بروقت تکمیل کا ٹاسک دیا گیا،لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے لئے ماہانہ ٹائم لائن مقررکرنے کی ہدایات جاری کردی،لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے پہلے فیز کا مرحلہ وار جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے پراجیکٹس کاتصویری معائنہ بھی کیا۔
میونسپل کارپوریشن کی 3705گلیوں کی تعمیر و بحالی کیلئے 30جون،واسا کے زیر اہتمام230 سٹریٹس کی تعمیر و بحالی کیلئے 30جون،واساورکس کیلئے 1573گلیوں کی تعمیر و مرمت کیلئے31جولائی کی حتمی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی،پلان فیز ٹو میں علامہ اقبال، عزیز بھٹی ،واہگہ ٹاؤن میں گلیوں کی تعمیر ومرمت شامل ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں تاخیرسےعوام کی روزمرہ زندگی متاثرہوتی ہے،خود کو عوام کےسامنے جوابدہ سمجھتی ہوں، مشکل میں نہیں دیکھ سکتی۔