اشرف خان: پی آئی اےقبل از حج آپریشن کا کراچی سے آغاز ،پہلی حج پرواز کراچی سے روانہ،پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے743 کراچی سے 397 عازمین کو لے کر علی الصبح مدینہ کیلئے روانہ ہوئی ۔
عاز مین حج کو پی آئی اے کے چیف آپرایتنگ افسر ، خرم مشتاق نے رخصت کیا، عازمین حج کو رخصت کرنے کیلئے ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی، چیف آپریتینگ آفیسر پی آئی اے خرم مشتاق اور دیگر حکام نے عازمین حج کو پھول اور تحائف پیش کئے اور مبارک باد دی۔
پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی، عازمین حج نے پی آئی اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
پی آئی اے قبل از حج آپریشن کے ذریعے اب تک مختلف شہروں سے تقریباً 2500 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جا چکا ہے .
حج آپریشن کے لئے پی آئی اے کے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کر رہی ہے.
کراچی سے 7 ہزار 200 سے زاعد عازمین کو 39 خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں عازمین کرام کی خصوصی پروازیں پاکستان سے مدینہ کے لیے روانہ ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں جدہ جائیں گی۔
پی آئی اے سے تقریبا 35200 سرکاری عازمین حج کو 117 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے حج آپریشن کی پروازیں کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے آپریٹ کی جا رہی ہیں، پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔