ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لانگ مارچ کا پہلا قدم ، انصاف یوتھ ونگ کی ضلعی تنظیمیں بحال، فواد چودھری کی بڑی اپیل

fawad ch pti
کیپشن: fawad ch
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سابق وفاقی وزیر  فوادچوہدری نے نوجوانوں سے آج چاند رات کو باہر نکلنے کی اپیل کردی ۔ انصاف یوتھ ونگ کی تمام ریجنل، ضلعی اور ذیلی تنظیمیں بحال کردی گئیں۔

 رپورٹ کے مطابق انصاف یوتھ ونگ کی تمام ریجنل، ضلعی اور ذیلی تنظیمیں 4 ماہ بعد بحال کر دی ہیں جو کچھ عرصہ پہلے معطل کردی گئی تھیں۔ تجزیہ کاروں نے موجودہ ڈویلپمنٹ کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاری کا اقدام قرار دیا ہے ۔

یادرہے آج نکلنے والے چاند رات جلوس کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لانگ مارچ کا پہلا قدم قرار دے رے ہیں ۔ 

 قبل ازیں  پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے  سوشل  میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ شاید پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کوئی حکومت توہین مذہب قانون اپوزیشن کے خلاف استعمال کررہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے صرف فرقے اور انتہا پسند ذاتی انتقام کے لیے اس الزام کو استعمال کرتے تھے۔ مگر آج وفاقی وزراتوہین مذہب کے قانون کا نشانہ بناکر اسے کامیابی سمجھ رہے ہیں۔