سالک نواز: سہون شریف کے عرس کے موقعہ پر سپیشل ٹرین کا چلانے کا فیصلہ کیا۔ دس بوگیوں پر مشتمل سہون سپیشل ٹرین زائرین کو لے کر لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو گئی۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: اورنج لائن منصوبہ مکمل ہوچکا، ٹرینیں چلنے کو تیار
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق کرشن نگر کے رہائشی شیخ طارق کی سربراہی میں زائرین سپیشل ٹرین کے زریعے سہون شریف روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر شیخ طارق کا کہنا تھا کہ وہ عرصہ انتالیس سال سے سہون شریف کے عرس کے موقع پر لاہور سے سپیشل ٹرین کے زریعے زائرین کو سہون شریف لے کر جاتے ہیں۔

جبکہ ریلوے انتظامیہ کو بھی چاہیئے کہ وہ زائرین کے لیئے لاہور سے سہون سپیشل ٹرین چلانے کا بندو بست کرے تا کہ عقیدت مندوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔