اورنج لائن منصوبہ مکمل ہوچکا، ٹرینیں چلنے کو تیار

اورنج لائن منصوبہ مکمل ہوچکا، ٹرینیں چلنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کا سول ورکس 88 فیصد اور67 فیصد تک الیکٹریکل ومکینکل ورکس مکمل کرلیا گیا۔  25اسٹیشنز کی عمارتیں بھی مکمل جبکہ رواں ماہ ڈیرہ گجراں سے نکلسن روڑ اسٹیشن تک ٹرین کی آمازمائشی سروس شروع کرنے کا فیصلہ۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق مشیر وزیر اعلی خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت اورنج سائٹ آفس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ اورچیف انجینیر ایل ڈی اے مظہرحسین خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیکیج ون کا 93.33 فیصد، پیکیج ٹوکا  82.53فیصد، پیکیج تھری کا  88.87 فیصد جبکہ پیکیج کی فورتھ کا  90.55فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ جبکہ مجموعی طور پر 88 فیصد سول ورکس مکمل کیاجاچکاہے۔  

علاوہ ازیں منصوبے کا 66.65 فیصد الیکٹریکل ومکینیکل ورکس بھی مکمل کر لیاگیاہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جی پی اوچوک میں بیرل نمبردو کی کھدائی مکمل ہونے کے بعد اورنج لائن کا ایک سے دوسرے سرے تک 27.1 کلومیٹر طویل راستہ بنانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

13.77کلومیٹر طویل پیکیج ون کے 9.73 کلومیٹر حصے پر پٹری بچھا لی گئی ہے، جبکہ 13.42 کلومیٹر طویل پیکیج ٹو میں  5.6کلومیٹر طویل حصے پر پٹری بچھائی گئی ہے۔

پڑھنا مت بھولئے: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو کراچی کی یاد ستانے لگی

پیکیج ون کے سٹیشنوں پر لگائے جانے والے 77میں سے 72 جبکہ پیکیج ٹو کے80 میں سے 54 برقی زینے نصب کئے جا چکے ہیں۔ اسی طرح پیکیج ون کے سٹیشنوں پر نصب کی جانے والی 48 میں سے44 لفٹیںاور پیکیج ٹوکی  52میں سے 36 لفٹیں بھی لگائی جا چکی ہیں۔

 میٹر وٹرین کے لئے تمام 27 ٹرین سیٹ در آمد کر لئے گئے ہیں۔ ٹرین سیٹ ڈیرہ گجراں میں واقع ڈپو جبکہ 13علی ٹاﺅن میں واقع سٹیبلنگ یارڈ میں پارک کئے گئے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ جی پی او چوک،  سپریم کورٹ رجسٹری،  سینٹ اینڈریوز چرچ، شاہ چراغ بلڈنگ،  موج دریا کے مزار اوراس کے احاطے میں واقع مسجد کے علاقہ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں : پنجاب اسمبلی میں الٹی گنگا , حکومتی اراکین ہی بہانے ڈھونڈنے لگے

 مال روڈ سے نابھہ روڈ چوک تک سڑک کی تعمیر مکمل کر کے اسے ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا ہے، جبکہ جی پی او اور سینٹ اینڈریوز چرچ کی بیرونی دیواروں کی تعمیر کا کام جاری ہے.

 اس موقع پرایم پی اے چوہدری شہباز احمد، جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ، چیف انجینئر ٹیپا ایل ڈی اے مظہر حسین خان اور لیسکو، پی ٹی سی ایل، سوئی گیس، ریلوے، ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران کے علاوہ منصوبہ کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔

یہ خبر پڑھنا نہ بھولئے:  8 ڈی آئی جی کوریلیو کرنے کی سمری ایوان وزیر اعلی میں التواء کا شکار

دوسری جانب ایل ڈی اے کی جانب سے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے سنٹرل اسٹیشن کی تعمیر کے لئے مال روڈ کو بند کردیا گیا تھا، جبکہ نابھا روڈ پر بھی ٹریفک کو ممنوع قرار دیا گیا تھا ۔ تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد جی پی او چوک سے نیلا گنبد کی جانب ٹریفک کو بحال کردیا گیا۔

جی پی او چوک سے نابھا روڈ اے جی آفس کی جانب بھی ٹریفک بحال، تین ماہ سے مال روڈ پر ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا تھا۔ گزشتہ روز مال روڈ پر کارپٹنگ مکمل کرکے ٹریفک بحال کی گئی۔ سنٹرل اسٹیشن کے زیر زمین راستہ کی تعمیر کے باعث مال روڈ اور نابھا روڈ کو بند کردیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں: