عثمان الیاس: لاہور جنرل ہسپتال میں یورولوجی وراڈ کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاحی تقریب کا انعقاد،منصوبہ 6 کروڑ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر سرفرازاسلام صاحبہ،مسٹر اینڈ مسزضیإ الدین بٹ،مسٹراینڈ مسزجعفرخان،مسٹر اینڈ مسز شیخ عاصم منیرنےخصوصی شرکت کی۔ایم پی اے میاں نصیر،چیئرمین بورڈ آف مینجمینٹ سلیمان غنی اور ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر محمود صلاح الدین بھی شریک ہوئے۔
وراڈ کا افتتاح کرنے کے بعد وفد نے دورہ کیا۔ انھیں تمام سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی۔ پرنسل پی جی ایم آئی پروفیسرغیاث النبی طیب نے بتایا کہ وارڈ کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس کا سہرا اورسیز پاکستانی ضیإ الدین بٹ کو جاتا ہے جہنوں کی فنڈنگ سے یہ ممکن ہوا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:مسلم ٹاؤن نہر پر کار، ایمبولینس میں تصادم، ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل
ضیاءالدین بٹ کا کہنا تھا کہ اورسیز پاکستانی اور کاروباری افراد کوملکر اس ملک کی فلاح کیلئے کام کرنا چاہیے۔لاہور جنرل ہسپتال کی یورولوجی وارڈ میں مریضوں کے لیے تمام تر جدید سہولیات سے لیس کیا گیا ہے اور اس طرح اگر دوسرے بااثرکا روباری حضرات اس کارخیر میں اپناحصہ ڈالیں تو ملک میں صحت کے حوالے سے بہتری عین ممکن ہے۔