لیسکو ساوتھ سرکل میں 59 ملازمین کو نوکری سےبرطرف کر دیا گیا

 لیسکو ساوتھ سرکل میں 59 ملازمین کو نوکری سےبرطرف کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو ساوتھ سرکل میں 59 ملازمین کو نوکری سےبرطرف کر دیاگیا، کمپنی نے سٹاف کی قلت کی وجہ سےملازمین کو 89 روز کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا تھا، ساوتھ سرکل کے علاوہ تمام سرکلز میں ملازمین کےکنٹریکٹ میں توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو ساوتھ سرکل میں ڈیلی ویجز کی بنیاد پر بھرتی ہونیوالے 59 ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔ کمپنی میں ملازمین کو 89 روز کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔ کمپنی کے دیگر سرکلز میں ڈیلی ویجز کی بنیاد پر ملازمین کو نہیں نکالا گیا تاہم ساوتھ سرکل میں تمام ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:رانا ثنا اللہ کو ’’ٹھمکے‘‘ کہنا مہنگا پڑ گیا 

 واضح رہے کہ  ڈیلی ویجز ملازمین کو قلت کی وجہ سے بھرتی کیا گیا تھا۔کمپنی کو اس وقت 4 ہزار سے زائد ملازمین کی قلت کا سامنا ہے۔لیبر یونین نے ملازمین کو نوکری پر بحال کرانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ کمپنی میں ملازمین کو سیاسی شخصیات کی سفارشوں پر بھرتی کیا گیا تھا لیکن اب ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جا رہی۔