پاکستان سپر کبڈی لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، نامور فنکاروں کی شرکت

پاکستان سپر کبڈی لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، نامور فنکاروں کی شرکت
کیپشن: City42 - Kabaddi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا) پاکستان سپر کبڈی لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب الحمرا کلچرل کمپلیکس، قذافی سٹیڈیم میں ہوئی۔ افتتاحی تقریب کی میزبانی اداکارہ ریما خان اور خالد ملک نے کی۔

پاکستان سپر کبڈی لیگ کی افتتاحی تقریب میں خواتین اور فیمیلیز نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں نبیل شوکت، سارہ رضا، بخشی برادرز سمیت کئی نامور فنکاروں نے پرفارم بھی کیا۔ رنگا رنگ تقریب میں پاکستان سپر کبڈی لیگ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔صاف پانی کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت، اہم ملزم گرفتار

ایونٹ میں شریک گجرات واریئرز، گوادر بہادرز، لاہور تھنڈز، ساہیوال بلز، کراچی زور آورز، اسلام آباد آل سٹارز، پشاور حیدرز، فیصل آباد شیردلز، کشمیر جانباز اور ملتان سکندرز کے کھلاڑی، آفیشلز اور مالکان نے شرکت کی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔پیپلز پارٹی کی اہم خاتون رہنما کے گھر صف ماتم بچھ گئی

کبڈی شائقین کہتے ہیں کہ پاکستان سپر کبڈی لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے، باقی کھیلوں کی طرح کبڈی کو بھی فروغ ملنا چاہیے۔