صاف پانی کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت، اہم ملزم گرفتار

صاف پانی کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت، اہم ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) صاف پانی کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت ،  نیب نے  اہم ملزم ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ خالد ندیم بخاری کو گرفتار کرلیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔صاف پانی سکینڈل میں اہم شخصیات کے ملوث ہونیکا انکشاف
 
نیب لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ہاؤسنگ خالد ندیم بخاری کو کرپشن میں معاونت پر گرفتار کر لیا۔ ملزم پر بہاولپور میں 116 فلٹریشن پلانٹس مہنگے دام لگوانے کا الزام ہے۔ نیب نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کردیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔حکومت کے لاہوریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے دعوے، سٹی 42 نے بھانڈا پھوڑ دیا

نیب حکام کے مطابق ملزم نے بہاولپور صاف پانی منصوبے میں کمپنی کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا، فلٹریشن کی پلانٹس کی تنصیب کیلئے ملزم نے جعلی کاغذات کا سہارا لیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔گرمی سے تنگ لاہوریئے ہوجائیں خوش، محکمہ موسمیات نے شاندار پیشگوئی کردی

واضح رہے کہ نیب نے 17 اپریل کو 4 ملزمان گرفتار کیے تھے جن سے تفتیش کے دوران ملزم ڈپٹی سیکرٹری خالد ندیم کیخلاف نیب کو اہم شواہد ملے جس پر آج نیب نے کارروائی کرتے ہوئے خالد ندیم کو گرفتار کرلیا۔

Sughra Afzal

Content Writer