ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی

چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو میں کہا کہ چین ایران کی خودمختاری، سکیورٹی اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کی حمایت کرتا ہے۔ 

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ نے زور دیا کہ ایران کی قومی خودمختاری، سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنا ضروری ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق ایران پر امریکا اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، چین کو لڑائی پھیلنےسے متعلق گہری تشویش ہے۔ترجمان نے بتایاکہ فریقین فوجی آپریشنز روکیں، لڑائی کے پھیلاؤ سے بچیں، چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کےاستعمال کی مخالفت کرتا ہے۔