ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیاقت آباد میں نوجوان کے گلے پر پتنگ کی ڈور پھر گئی

لیاقت آباد میں نوجوان کے گلے پر پتنگ کی ڈور پھر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لیاقت آباد کے علاقے میں پتنگ کی ڈورپھرنے سے نوجوان زخمی ہوگیا ۔ 

25 سالہ سمیر چھوٹی پھاٹکی کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوا۔ نوجوان کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈور پھرنے سے نوجوان کی گردن پر کٹ آیا۔ 

واضح رہے بسنت گزر چکی ہے اور حکومت نے  پتنگ بازی پر  پابندی عائد کررکھی ہے ۔ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ بسنت کے مقررہ دنوں کے بعد کوئی بھی پتنگ بازی کرے  گا ا س کو قید اور جرمانہ  کی سزا ہوگی ۔  دفعہ 144 بھی نافذکی گئی ہے ۔ 

بسنت کے موقع پر 17 افراد کی اموات پر بھی لاہور ہائیکورٹ میں  درخواست دائر کی گئی ہے ۔  ضلعی انتظامیہ   بسنت کے بعد  پتنگ بازی کو روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں پتنگ بازی ہورہی ہے جس کا نتیجہ  آج پھر ایک اور نوجوان  پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا ۔