ویب ڈیسک:چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تہران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایک چینی شہری ہلاک ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت نے تمام چینی شہریوں کو فوری طور پر ایران سے نکلنے کی ہدایت دی ہے اور اب تک تین ہزار سے زائد شہریوں کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔
چین نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کا استعمال قابل قبول نہیں اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔
چینی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے ممالک کی سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کا احترام ضروری ہے اور امریکا و اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔