شاہد ندیم سپرا:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے ماہ فروری میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 29 ریٹائرڈ ملازمین میں پنشن بکس اور واجبات کے چیک تقسیم کیے گئے۔
تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے خصوصی شرکت کی اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ ملازمین نے اپنی زندگی کا قیمتی حصہ کمپنی کی ترقی اور استحکام کے لیے وقف کیا۔ ان کی محنت اور لگن کی بدولت ادارہ آج مضبوط بنیادوں پر کھڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ اپنے ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کا شکر گزار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔