علی ساہی:لاہور اور پنجاب بھر میں محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والے ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
گزشتہ ماہ محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کو حتمی نوٹسز جاری کئےتھے۔
لاہور کے دو ریجنز میں ساڑھے 13 ارب کے ہدف میں سے پونے 9 ارب کی وصولی ہو چکی ہے جبکہ پنجاب بھر سے مجموعی طور پر 20 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔ تمام ٹیکسز کی مد میں 73 ارب کے ہدف میں ساڑھے 49 ارب روپے وصول ہو چکے ہیں۔
یکم جنوری سے ڈیفالٹرز پر جرمانے کے ساتھ ٹیکس وصولی کی جائے گی اور بڑے ڈیفالٹرز کی جائیداد کی قرقی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔
ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں خود موجود رہیں۔
رواں مالی سال میں محکمہ ایکسائز نے اب تک 12 ارب روپے اضافی وصول کیے ہیں۔