ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: سکیورٹی ہائی الرٹ جاری،حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات

لاہور: سکیورٹی ہائی الرٹ جاری،حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد/ عرفان ملک:موجودہ حالات کے پیشِ نظر لاہور کے اہم علاقوں اور حساس تنصیبات میں ہائی الرٹ سکیورٹی نافذ کر دی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق داخلی اور خارجی راستوں پر حفاظتی انتظامات کو مزید بڑھا دیا گیا ہے اور چیکنگ کے عمل کو سخت کر دیا گیا ہے۔

شہر کے حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

کچھ مقامات کو ریڈ زون قررار دیا گیا ہے   جس میں ایمپریس روڈ، ایجرٹن روڈ اور مال روڈ شامل ہیں، جہاں امریکن قونصلیٹ اور دیگر اہم سرکاری تنصیبات واقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق  پنجاب اسمبلی، گورنر ہاؤس اور پولیس دفاتر کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے جبکہ سول سیکرٹریٹ، رابرٹ کلب اور سینٹرل پولیس آفس کے ارد گرد بھی حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

ایجرٹن روڈ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی مسلسل پٹرولنگ جاری ہے اور دس ہزار سے زائد اہلکار حساس تنصیبات اور ریڈ زون کی حفاظت پر تعینات ہیں۔ سیف سٹی کے ذریعے براہ راست سرویلنس بھی جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ احتجاج یا دہشتگردی کے خطرے کا فوری جواب دیا جا سکے۔

واضح رہے کہ حکام نے خدشات کے پیش نظر لاہور میں اگلے سات دن تک جلسے، جلوس، احتجاج اور کسی بھی قسم کے اجتماعی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حساس علاقوں سے دور رہیں اور سکیورٹی فورسز کی ہدایات پر عمل کریں۔