ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران سے پاکستانی شہریوں کی واپسی کا آغاز

ایران سے پاکستانی شہریوں کی واپسی کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسی ترین : ایران میں کشیدہ صورتحال کے باعث گوادر اور تفتان کے راستے پاکستانی شہریوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق گزشتہ شب ایران کے شہر زاہدان سے 19 طالب علم تفتان پہنچے۔ واپس آنے والے طلبہ و طالبات کا تعلق زاہدان میڈیکل یونیورسٹی سے ہے، جن میں سے 12 کا تعلق پنجاب جبکہ 7 کا خیبر پختونخوا سے بتایا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادر کے مطابق گوادر کے راستے مجموعی طور پر 51 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچے، جن میں پانچ طالب علموں کے علاوہ زائرین اور سیاح بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق واپس پہنچنے والے تمام شہریوں کو ضروری کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا جائے گا۔