ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت میں اضافہ، سونا بھی مہنگا

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت میں اضافہ، سونا بھی مہنگا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

  رپورٹس کے مطابق ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں   10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  تیل کی عالمی  قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ۔ 

  ماہرین کا اندازہ ہے کہ بحران جاری رہا  تو تیل کی عالمی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔ 

 اس سال تیل کی عالمی قیمت پہلے ہی بڑھتے ہوئے 73 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی تھی۔

 سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

 ادھر محفوظ سرمایہ کاری سمجھے جانے والے اثاثوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، عالمی سطح پر سونے کی قیمت 1.53 فیصد اضافے کے بعد 5,339 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ چاندی 0.79 فیصد اضافے کے ساتھ 94.43 ڈالر فی اونس میں فروخت ہوئی۔

 معاشی ماہرین کے مطابق خطے کی صورتحال بدستور غیر یقینی ہے اور کشیدگی برقرار رہنے کی صورت میں توانائی اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔