ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک؛ عدالتی اوقات کار تبدیل 

رمضان المبارک؛ عدالتی اوقات کار تبدیل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کل سے لاہور ہائیکورٹ ، بینچز  اور ماتحت عدالتوں میں عدالتی اوقات کار تبدیل ہوں گے۔ 

 لاہور ہائیکورٹ میں عدالتیں صبح 9 سے  سہہ پہر ڈیڑھ بجے تک  اور ماتحت عدالتیں ساڑھے 9 سے 3 بجے تک سماعت کریں گی، لاہور ہائیکورٹ  میں مقدمات کی سماعت کے دوران گیارہ سے ساڑھے گیارہ بجے تک عدالتی وقفہ برقرار رہے گا۔ اس کے علاوہ رمضان المبارک کے دوران  جمعہ کے روز عدالتی اوقات کار صبح 9 بجے سے  ساڑھے بارہ بجے تک ہوں گے، رمضان المبارک کے دوران لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں دفتری اوقات کار ساڑھے آٹھ بجے سے سہہ پہر اڑھائی بجے تک ہوں گے۔ 

 سیشن اور سول عدالتوں میں بھی رمضان المبارک کے دوران عدالتی اوقات کار تبدیل ہوں گے، سیشن و سول عدالتوں میں  پیر تا جمرات اور ہفتہ  عدالتی اوقات کار 9 سے سہہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔ ماتحت عدالتوں میں رمضان المبارک کے دوران جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے سہہ پہر 1 تک سماعت ہوگی۔