ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات؛ نادرا رجسٹریشن سنٹر کا باقاعدہ افتتاح

سوات؛ نادرا رجسٹریشن سنٹر کا باقاعدہ افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : سوات میں عوام کی سہولت کے لیے نادرا رجسٹریشن سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ 

امیر مقام نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ نادرا سنٹر کے قیام سے عوام کو شناختی دستاویزات کے حصول میں سہولت ملے گی۔ عوام کو ان کے گھر کے قریب سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، شناختی کارڈ کے اجرا میں مشکلات کا خاتمہ کر رہے ہیں، عوام کو سہولت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزید نادرا سنٹرز کھول کر عوام کو سہولتیں دیں گے، نادرا سنٹر کا قیام مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا ثبوت ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کو ٹرمپ کے یوکرینی صدر کے ساتھ رویے سے سبق سیکھنا چاہیے، عمران کے خطوط کا انجام صرف باسکٹ ہی ہوگا، کوئی پڑھنے والا نہیں۔عوام ذاتی مفادات پر مبنی اتحادوں کو خوب جانتی ہے، اگر اتحاد بنانا ہے تو دہشت گردی، معاشی استحکام اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے بنائیں۔ امیر مقام نے کہا کہ اپوزیشن کو سول ملٹری الائنس ہضم نہیں ہو رہا، اگلے عام انتخابات 2029 میں ہی ہوں گے، اپوزیشن انتظار کرے۔ 

امیر مقام نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی بحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہے، مہنگائی میں کمی، برآمدات میں اضافہ اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کی بحالی حکومت کی کامیابی کا ثبوت ہیں، مسلم لیگ (ن) عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی خدمت میں مصروف ہیں، پنجاب میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور سوشل ویلفیئر کے منصوبے برق رفتاری سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا وژن پاکستان کو ترقی کی راہ پر واپس لانا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نواز شریف کے وژن کے مطابق ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال چکی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے حالیہ اتحاد ذاتی مفادات پر مبنی ہیں، عوام ان کے اصل عزائم سے واقف ہیں۔ اگر حقیقی اتحاد بنانا ہے تو ملک میں دہشت گردی، بے روزگاری اور معاشی استحکام کے لیے بنایا جائے۔