پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پشاور زلمی کا ہوم گراؤنڈ ہے،عامرجمال

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پشاور زلمی کا ہوم گراؤنڈ ہے،عامرجمال
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور زلمی کے آل راؤنڈر عامرجمال کا کہنا ہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اس سے قبل بھی کھیلنے کا تجربہ ہے، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پشاور زلمی کا ہوم گراؤنڈ ہے۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں نے سپورٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق عامرجمال نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پرفارمینس سے خوش ہوں، موقع کا انتظار کررہاتھا، آخری اوور اچھا نہیں ہوا لیکن تب تک پشاور زلمی جیت چکی تھی۔میری پرفارمنس سے پشاور زلمی جیتی، یہی میرے لیے سب سے اہم ہے۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا پچ اچھا تھا، پلان کے مطابق باؤلنگ کروائی،خوش ہوں کہ میرے آنے سے میری ٹیم کو فتح حاصل ہوئی۔

عامرجمال نے کہا کہ پشاور زلمی کی دو وکٹیں جلدی گریں لیکن ہیڈکوچ ڈیرن سیمی نے ہمت دلائے رکھی، ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کو اپنے آپ پر بھروسہ رکھنے کا کہا۔

پشاور زلمی کے آل راؤنڈر  نے کہا کہ ٹیم سے پہلے اور انفرادی پرفارمنس بعد میں آتی ہے۔اس سے قبل کمبینیشن کے باعث میری پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بن پا رہی تھی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عامر جمال نے کہا کہ بابراعظم بطور کپتان بہت ٹھنڈا مزاج رکھتےہیں، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتےہیں، اور  ہر صورتحال میں کھلاڑیوں کا مورال بڑھاتےہیں۔کپتان بابراعظم کے بغیر سوچ بھی نہیں سکتے، انہیں جتنی بھی عزت دی جائے کم ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer