کورونا ویکسی نیشن حاصل کرنے والے خود کورونا کا شکار

کورونا ویکسی نیشن حاصل کرنے والے خود کورونا کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: کورونا ویکسی نیشن حاصل کرنے والے عملہ کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے۔ میو ہسپتال میں سب سے قبل ویکسین لگوانے والے پیرامیڈیکل سٹاف کے تنویر بھٹی اور سٹاف نرس اسمت شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ ہیلتھ کیئر ورکرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسی نیشن حاصل کرنے والے عملہ کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے۔ میو ہسپتال میں سب سے قبل ویکسین لگوانے والا عملہ کورونا وائرس کا شکار ہو گیا۔ پیرامیکیل سٹاف کے تنویر بھٹی اور سٹاف نرس اسمت شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں فرد کو ہوم آئسولیٹ کر دیا گیا۔ دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

ویکسین حاصل کرنے واے عملے میں وائرس کی تصدیق کے بعد ہیلتھ ورکرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف ٹیچنگ ہسپتال پہلے ہی مقررہ وقت پر ویکسینیشن کے عمل کو مکمل کرنے میں ناکام ہیں۔ میو ہسپتال سمیت صوبے کے تمام ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے عملے کو چائنہ کی عطیہ کی گئی سائنو فارم ویکسین مرحلہ وار فراہم کی جا رہی ہے۔