لاہور میں کینسر کیئر ہسپتال بنانے کا منصوبہ

 لاہور میں کینسر کیئر ہسپتال بنانے کا منصوبہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : لاہور میں کینسر کیئر ہسپتال بنانے کا منصوبہ،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے زمین کی خریداری کیلئے بجٹ مانگ لیا ۔
 محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے کینسر ہسپتال کی اراضی کی خریداری کیلئے سات ارب روپے مانگ لئے ہیں۔ کابینہ پہلے ہی یہ بجٹ منظور کر چکی ہے۔ کابینہ سے منظوری کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے یہ بجٹ مانگا ہے۔ اس گرانٹ سے 350 کنال اراضی خریدی جائے گی۔ محکمہ خزانہ کو سمری موصول ہو گئی ہے۔ محکمہ خزانہ نے اس ڈیمانڈ پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer