ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام پورہ کا علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھا

اسلام پورہ کا علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات نہ رک سکے، اویس قرنی روڈ اسلام پورہ کے علاقے میں نوجوان کی ہوائی فائرنگ، ویڈیوز منظر عام پر آگئی، فائرنگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہ ہوا مگر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔  

اسلام پورہ اویس پرنی روڈ پر ہارون شعیب نامی نوجوان کی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فائرنگ کرتے اور دیگر ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئیں۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی ویڈیو میں ہارون شعیب کو اندھا دھند فائرنگ کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے، فائرنگ کے باعث کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا مگر علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔

نوجوان ہارون اکثر دہشت پھیلانے کے لئے اسلام پورہ کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کرتا ہے۔ ادھر ایس پی آپریشنز سٹی ڈویژن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے ہدایت کی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

یاد رہے اس سے قبل نشے میں دھت ملزم نے شہریوں کے گھروں پر فائرنگ کر دی تھی، نشے میں دھت ملزم نے فائرنگ کےساتھ ساتھ شہری کوتشددکانشانہ بھی بنایا تھا۔ عمر پہلوان نامی ملزم فائرنگ کرتارہا جبکہ اس کا ساتھی موٹرسائیکل پر بیٹھا رہا۔ فائرنگ 2 روز قبل تھانہ گجر پورہ کی حدود کوٹ خواجہ سعید میں ہوئی۔ 
ذرائع کے مطابق پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزموں کی تلاش شروع کر دی تھی تاہم ملزم تاحال پولیس کی پکڑ میں نہیں آ سکے تھے۔ابتدائی تفتیش میں اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم نشے میں تھا، فائرنگ کی بظاہر وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔