(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں چلڈرن میڈیکل یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور شہر میں ایک جدید چلڈرن میڈیکل یونیورسٹی بنائی جائے گی جس میں بچوں کی بیماریوں کی تشخیص کی تمام ریسرچ اور علاج معالجے کی سہولت میسر ہوگی۔ پنجاب کیبنیٹ کمیٹی کل اس چلڈرن میڈیکل یونیورسٹی بنانے کی منظوری دے گی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے یہ تجویز کابینہ کو ارسال کی ہے کہ دنیا بھی کے ہر ملک میں چلڈرن میڈیکل یونیورسٹی موجود ہے لہذا پاکستان میں بھی اس کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کی بیماریوں کی جدید پیمانے پر ریسرچ کی جا سکے۔
محکمہ ہیلتھ کے مطابق اس نئی میڈیکل یونیورسٹی بنانے سے بین الاقوامی امداد ، گرانٹ اور وظائف ملنا شروع ہو جائیں گے اور اس ادارے میں بین الاقوامی سطح کی ریسرچ بھی کی جا سکے گی۔