ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں ناکام

 ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: آوارہ کتوں کی بھرمار شہریوں کیلئے عذاب بن گئی، خواتین اور بچے شدید خوفزدہ، اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کتے کاٹے کے مزید 113 واقعات پیش آئے، ضلعی انتظامیہ کتوں کو تلف کرنے میں تاحال ناکام۔

تفصیلات کے مطابق آوارہ کتے شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں نا کام ہوگئی ہے، 2روز کے دوران شہر میں 113 افراد کوآوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔

کتوں کے کاٹنے سے خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ شہریوں نے  شکوہ  کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کی خلاف موثر کارروائی نہیں کر رہی۔

متاثرہ شہری کہتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ نے تاحال ہمارے علاقوں میں کوئی کارروائی نہیں کی۔

Shazia Bashir

Content Writer