ہیلتھ کارڈ پر تحریک انصاف کا جھنڈہ ہٹانے کی قرارداد جمع

ہیلتھ کارڈ پر تحریک انصاف کا جھنڈہ ہٹانے کی قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہیلتھ کارڈ سے تحریک انصاف کا جھنڈا ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن بشری انجم  کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

تفصیکات کے مطابق قرارداد میں کہا گیا کہ ہیلتھ کارڈ پر عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ خرچ ہوا ہے، تحریک انصاف ہیلتھ کارڈ کو اپنی پارٹی کی تشہیر کےلئے استعمال کررہی ہے، حکومتی جماعت کا یہ اقدام قانون کےخلاف اور عوامی پیسے کا غلط استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ سابق وزی راعلیٰ پنجاب شہبازشریف اسی طرح کے کیس میں سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت سے 55لاکھ جمع کرا چکے ہیں، عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکومتی جماعت اپنے تشہیر میں مصروف ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومتی جماعت ہیلتھ کارڈ فوری اپنے پارٹی کا جھنڈ ہٹائے۔

Shazia Bashir

Content Writer