مودی میں تھوڑی شرم رہ گئی ہو تو سیاست چھوڑ کر چائے کا کھوکھا لگا لیں

مودی میں تھوڑی شرم رہ گئی ہو تو سیاست چھوڑ کر چائے کا کھوکھا لگا لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ ) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بھارت کو پیغام دیدیا ہے کہ جنگ کا ڈھول پاکستان کے گلے میں ڈالو گے تو شروع بھارت کرے گا اور ختم ہم کریں گے، مودی میں ذرہ بھی شرم رہ گئی ہو تو سیاست چھوڑ کر چائے کا کھوکھا لگا لیں۔

عارف ہسپتال مصطفی آباد میں فری میڈیکل کیمپ کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پاک فوج دوست کو دھوکہ اور دشمن کو موقع نہیں دیتی۔ وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ کو واپس کرکے صلاح الدین ایوبی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ مودی کے اندر ذرہ بھی شرم رہ گئی ہے تو وہ سیاست چھوڑ کر چائے کا کھوکھا لگا لیں۔

 انہوں نے کہا کہ مودی کے عزائم جنگ جنگ کررہے ہیں، مودی سرکار جنگ کا ڈھول پاکستان کے گلے میں مت ڈالے، جنگ کا ڈھول پاکستان کے گلے میں ڈالا تو پورا بھارت کتھک ناچ ناچے گا۔ ان  کا کہنا تھا کہ جنگ کے ماحول میں پاکستان نے ذمہ دار ملک کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کیا ہے اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی بین الاقوامی سطح پر جنونی لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ وزیراطلاعات نے مطالبہ کیا کہ امن کا نوبل انعام وزیراعظم عمران خان کو ملنا چاہیے۔