ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر و ے گینگ ریپ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ؛دلائل کیلئے کل تک کی مہلت

موٹر و ے گینگ ریپ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ؛دلائل کیلئے کل تک کی مہلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : موٹر و ے گینگ ریپ کیس میں دو مجرمان کو پھانسی دینے کاکیس ،سزائے موت کے قیدی عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ۔
وکلاء صفائی نے ملزمان کی بریت کے لئے دلائل مکمل کرلئے۔پراسیکیویشن کے وکلاء نے دلائل کے لئے کل تک کی مہلت لے لی۔جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔دو رکنی بینچ مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔تھانہ گجر پورہ نے 9 ستمبر 2020 کو وقوعہ کا مقدمہ درج کیا تھا۔انسدادِ دہشت گردی کورٹ نمبر ون لاہور نے 20 مارچ 2021 کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ٹرائل کورٹ نے مجرمان کو ڈکیتی میں 14 سال قید اور ڈھائی لاکھ جرمانہ کا بھی حکم سنایا تھا۔خاتون کے بچوں کو اغواء کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔متاثرہ خاتون کی گاڑی کو نقصان پہنچانے پر مجرمان کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی۔
مجرمان نے انسدادِ دہشت گردی کے فیصلے کو 25 مارچ 2021 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔