ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبیا: پرواز بھرنے سے پہلے المناک حادثہ، 4 جانیں ضائع

کولمبیا: پرواز بھرنے سے پہلے المناک حادثہ، 4 جانیں ضائع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کولمبیا میں ایک چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق سیسنا 206 طیارہ میٹا کے دارالحکومت ویلاویسین سیو سے لا ماکارینا جا رہا تھا کہ پرواز بھرنے کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔

حادثے کے فوراً بعد فضائی حادثات کی تحقیقات کے ادارے نے ہنگامی پروٹوکول نافذ کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ کر دی۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تکنیکی شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔