ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے موقع پر سی ٹی او لاہور  سید عبدالرحیم شیرازی قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئے اور سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مختلف پارکنگ سٹینڈز، ڈائیورشن پوائنٹس اور سیکیورٹی پلان کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ڈی ایس پی گلبرگ اور انچارج سیکیورٹی ٹیموں نے روٹس اور پارکنگ انتظامات پر بریفنگ دی، جبکہ سی ٹی او لاہور نے ڈیوٹی پر موجود وارڈنز کو شہریوں اور شائقین کرکٹ کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔

انتظامیہ کے مطابق میچ کے دوران 8 ڈی ایس پیز، 90 ٹریفک انسپکٹرز اور 500 سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

شائقین کرکٹ کے لیے 5 پارکنگ سٹینڈز قائم کیے گئے ہیں جبکہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کے لیے 11 لفٹرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

شائقین اپنی گاڑیاں گورنمنٹ کالج فار بوائز، سن فورٹ ہوٹل اور لبرٹی پارکنگ میں بھی پارک کر سکیں گے۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا اور مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ سمیت تمام اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیروز پور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہے گی تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔