ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوا ایپ کیس، یو ٹیوبر اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی ضمانت میں توسیع کر دی

جوا ایپ کیس، یو ٹیوبر اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی ضمانت میں توسیع کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :جوا ایپ کی غیر قانونی پروموشن کے مقدمے میں یوٹیوبر ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔

 ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم نے کیس کی سماعت کی، جس میں ندیم نانی والا عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔

 عدالت نے ندیم نانی والے کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا سے دلائل طلب کر لیے۔

 عدالت اس سے قبل بھی ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کر چکی تھی۔

  عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر ندیم نانی والا عدالت میں پیش ہوئے۔

 واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے نے جوا ایپ کی غیر قانونی پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔