ملک اشرف:سانحہ 9 مئی سے متعلق سزا یافتہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی سزا معطلی کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے پہلے ہی پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے صنم جاوید کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل اور سزا معطلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
آج کی سماعت میں عدالت فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر مزید پیش رفت کا امکان ہے۔