ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی پیر گرفتار، خاتون سے مبینہ زیادتی اور فراڈ کا اعتراف

جعلی پیر گرفتار، خاتون سے مبینہ زیادتی اور فراڈ کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کاہنہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے خود کو پیر ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم فاروق پر الزام ہے کہ اس نے چند روز قبل ایک خاتون کو ورغلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم دم کرنے کے بہانے متاثرہ خاتون عزراں بی بی کے گھر آیا اور خاتون کو اکیلا پا کر مبینہ طور پر زیادتی کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ جعلی پیر بن کر متعدد افراد کو دھوکہ دے چکا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔