سٹی 42: سعودی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نگرانی کا عمل شروع کر دیا گیا
سعودی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مکہ مکرمہ سمیت مشاعرے مقدسہ کے مقامات منی،مزدلفہ اور میدان عرفات کی فضائی نگرانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے سعودی رائل فورسز کے متعدد ہیلی کاپٹر فضائی نگرانی پر معمور ہیں جو غیر قانونی طور پر مشاعر مقدسہ میں داخل ہونے والے افراد کی روک تھام سمیت دیگر سیکورٹی امور کی نگرانی کر رہے ہیں
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایام حج میں فضائی نگرانی کے ذریعے حجاج کرام کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا

