سٹی42: پنجاب پولیس اور اڈیالہ جیل کی انتظامیہ ایک بار پھر نو مئی کو پاکستان کی سلامتی پر سنگین ترین حملہ کرنے والے گروہ کے سرغنہ ملزم عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے میں ناکام ہو گئی۔
بانی پی ٹی آئی نے لاہور پولیس کو پولی گرافک ٹسٹ دینے سے انکار کر دیا ۔ لاہور پولیس کی ٹیم پی ٹی آئی کے بانی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے میں چوتھی مرتبہ ناکام ہو کر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔
پولی گرافک ٹیسٹ کے لئے ٹیم پہلے بھی تین مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے رجوع کر چکی ہے
بانی پی ٹی آئی قبل ازیں تحریری طور پر ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں۔
تفتیشی ٹیم عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کا نو مئی کو پاکستان کے سکیورٹی اداروں اور سرکاری تنصیبات پر حملوں کے مقدمات ملزم نامزد ہوئے عمران خان کا پولی گراک ٹیسٹ فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹسٹس کرنے کے لئے آئی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے چوتھی مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔
لاہورپولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی جس میں انسپکٹر محمد تصدق، انسپکٹرسلیم، انسپکٹر نوید اور پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم میں شامل تھے۔
تفتیشی ٹیم نے بانی کے خلاف لاہورمیں درج 9مئی کے11 مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرنی تھی۔ عمران خان کے انکار کے بعد لاہورپولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
ملزم پولی گرافک ٹیسٹ نہیں کروائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہو گی
ڈی ایس پی جاوید آصف کا کہنا ہے ملزم پولی گرافک ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہو سکتی ہے، ٹیسٹ مکمل ہونے پر ہی پتا چلے گا شواہد درست ہیں یا نہیں، ٹیسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل آگے نہیں بڑھے گا۔
پولیس کی تفتیشی ٹیم نے لاہور میں درج 9 مئی کے 11 مقدمات کے حوالے سے عمران خان سے تفتیش کرنی ہے۔
آج بانی کا پولی گرافک ٹیسٹ لینے کے لئے اڈیالہ جیل جانے والی ٹیم میں ڈی ایس پی آصف جاوید کے ساتھ انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم، پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب شامل تھے۔