ملک اشرف : پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بھرتی ہونے والے 33 سول جج کم مجسٹریٹس کی تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے گئے ،نئے بھرتی ہونے والے سول ججز کم مجسٹریٹس 11 جون کو اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھائیں گے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ سول جج کم مجسٹریٹ بننے والوں میں مس مہوش انجم ، مس تنزیلہ تبسم ، اسد حیات ، مس اقصی اقبال ، محمد نبیل لطیف کا نام شامل ہیں ، سول جج بھرتی ہونے والوں میں سلیم اللہ ملک ، عروج رحمان ، اقراء بشارت ،ماریہ صابر ، زہرہ جمیل شامل ہیں ،وسیم شہزاد ، اقصیٰ بشیر ، سائرہ شہزادی ، محمد عثمان ، سہر عطیاب ، محمد احمد ،محمد ندیم الیاس ، شعیب سکندر ، خولہ شاہد ، زاہدہ پروین ، شبنم سلیم ، خدیجہ سجاد کے نام شامل ہیں ،سول جج بننے والوں میں ناصر حبیب ، احمد خالد ، ذکاء اللہ حسن ، سیلمان احمد ،محمد عمر جمیل ، حفیفہ ممتاز ،عبد الماجد شہاب ، مصدق اصغر ، زاہد بشیر ، ماہ نور الیاس ، مہرین فاطمہ کے نام شامل ہیں ،سول جج بھرتی ہونے والے امیدواروں نے تحریری امتحانات، انٹرویوز اور قانونی و دیگر قوائدوضوابط کی کارروائی مکمل کی تھی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App