ویب ڈیسک:پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے 90 کی دہائی میں بچوں کے مقبول ترین ڈرامے’عینک والا جن' کو ہائی ڈیفینیشن (HD) کوالٹی میں اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کر دیا ۔
یہ ڈرامہ پہلی بار 1993 میں پی ٹی وی پر نشر ہوا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان بھر کے بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ پروگرام بن گیا تھا، اب اس کلاسک سیریز کو جدید اور اعلیٰ کوالٹی میں پیش کر کے پی ٹی وی نے نہ صرف پرانے شائقین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے بلکہ نئی نسل کو بھی اس جادوئی دنیا سے متعارف کروا دیا ہے۔
'عینک والا جن' کی کہانی ایک دوستانہ جن "نستور جن" کے گرد گھومتی ہے، جو ایک جادوئی دنیا "خولکاب" سے زمین پر آتا ہے اور انسانوں کے ساتھ مختلف دلچسپ مہمات کا حصہ بنتا ہے۔
’عینک والا جن‘ کی کہانی ایک نیک دل جن ’نسطور جن‘ کے گرد گھومتی ہے جو جادوئی دنیا ’کھوکھب‘ سے زمین پر آتا ہے اور ایک ذہین لڑکے عمران سے دوستی کر لیتا ہے۔
پی ٹی وی نے اس مقبول سیریز کی تمام اقساط کو اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر مفت دستیاب کر دیا ہے، جس کا مقصد اس کلاسک ڈرامے کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک آسانی سے پہنچانا ہے۔
اعلیٰ HD کوالٹی میں اس ڈرامے کی دستیابی نہ صرف ناظرین کو بہتر بصری تجربہ فراہم کرتی ہے بلکہ شو کی تخلیقی صلاحیتوں اور اُس وقت کے اسپیشل ایفیکٹس کی مہارتوں کو بھی زیادہ مؤثر طریقے سے اجاگر کرتی ہے۔
'عینک والا جن' صرف ایک ڈرامہ نہیں بلکہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے، اس میں شامل جادوئی پہلو، طنز و مزاح اور اخلاقی سبق نے اسے ہر عمر کے افراد کے لیے دل چسپ بنا دیا تھا، اس کے مکالمے، کردار اور کہانیاں آج بھی سوشل میڈیا پر میمز اور ناسٹلجیا کی صورت میں گردش کرتی رہتی ہیں۔