سٹی 42 : پنجاب میں غیر معیاری فیول کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ۔
ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق اوگرا کے منظور شدہ تفصیلات کے بغیر پیڑول، ڈیزل غیرمعیاری ہے، معیاری تیل نہ استعمال کرنیوالی گاڑیوں کا داخلہ سڑکوں پر بند کردیا جائے گا، کوئی پیٹرول پمپ اوگرا کے سٹینڈرڈ کے بغیر پیٹرول، ڈیزل فروخت نہیں کرے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں فیصلے کا اطلاق فوری نافذالعمل ہوگا، جس کے تحت پنجاب بھر کے پیٹرول پمپس پر چیکنگ کا آغاز کیا جائے گا ۔ غیر معیاری پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔